جنوبی افریقا سے سیریز، ممکنہ 24 ویمن کرکٹرز کا اعلان
485632 91279847 - جنوبی افریقا سے سیریز، ممکنہ 24 ویمن کرکٹرز کا اعلان
جنوبی افریقا کے خلاف آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کیلئے پاکستان ٹیم کی چوبیس کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بسمہ معروف کی قیادت میں تربیتی کیمپ 9 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ویمن سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کیلئے ممکنہ چوبیس کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ بسمہ معروف ٹیم کی قیادت کریں گی۔ ڈیانا بیگ اور سدرہ امین بھی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
کیمپ 9 اپریل سے کراچی میں شروع ہو گا جس کے دوران پریکٹس میچ بھی کھیلے جائیں گے جبکہ منتخب ٹیم 29 اپریل کو جوہانسبرگ روانہ ہو گی۔ قومی ویمن ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف آئی سی سی چیمپئن شپ میں تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔